اولڈ ٹریفورڈ: ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا معرکہ دونوں کپتانوں کا بھی بڑا امتحان ہے۔
سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بازی مار چکے ہیں۔ ویرات کوہلی دس ہزار سے زائد رنز اور ستر میچز میں قیادت کر چکے ہیں۔ سرفراز احمد نے دو ہزار پلس رنز کے ساتھ بطور وکٹ کیپر ایک سو ستائیس شکار بھی کیے اور تینتالیس میچوں میں کپتانی کر چکے ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں اولڈ ٹریفورڈ میں پاک، بھارت معرکہ دونوں کپتانوں کا بھی بڑا امتحان ثابت ہو گا۔ سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بازی مار چکے ہیں۔ ویرات کوہلی بھارت کے تجربہ کار اور مستند بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے دو سو انتیس ون ڈے میچز میں دس ہزار نو سو تینتالیس رنز اکتالیس سنچریز اور پچاس ففٹیز کی مدد سے بنائے ہیں۔ انہیں گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے ستاون رنز درکار ہیں۔ کوہلی نے ستر میچوں میں قیادت کی ذمہ داری نبھائی۔ اکیاون جیتے اور صرف سترہ ہارے۔ ایک میچ ٹائی اور ایک نامکمل رہا۔
سرفراز احمد نے ایک سو نو ون ڈے میں دو ہزار دو سو اکتیس رنز دو سنچریز اور گیارہ ففٹیز سمیت بنائے ہیں۔ بطور وکٹ کیپر وہ ایک سو چار کیچ اور تئیس اسٹمپ سمیت ایک سو ستائیس شکار بھی کر چکے ہیں۔ پاکستان نے سرفراز احمد کی زیر قیادت تینتالیس میچوں میں بائیس جیتے، انیس ہارے۔ دو میچ غیر فیصلہ کن رہے۔