تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

شاہ رخ جتوئی نے عمر قید کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رُخ جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا تھا۔

شاہ رُخ جتوئی نے اپنے وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت کی طرف سے عمر قید و جرمانے کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

مجرم شاہ رخ جتوئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ دو افراد کے ذاتی جھگڑے پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں، ہائی کورٹ قتل اور دہشتگردی کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ہر قتل دہشت گردی میں شامل نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ مجرمان نے 25 دسمبر 2012 کو طالب علم شاہ زیب کو قتل کیا تھا، شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

مقتول شاہ زیب اور مجرمان کے اہلخانہ کےدرمیان دیت پر معاملات طے ہوگئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے دیت کو معطل کردیا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »