تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میں بھارت اب تک ناقابل شکست، گرین شرٹس روایتی حریف پر پہلی فتح کے منتظر

اولڈ ٹریفورڈ: کرکٹ ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں ہو رہی ہے۔ میگا ایونٹ میں بھارت، پاکستان کو چھ بار شکست دے چکا ہے۔ گرین شرٹس روایتی حریف پر پہلی فتح کے منتظر ہیں۔ پاکستان ٹیم پانچ مرتبہ ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوئی۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں ایشین سپر پاور پاکستان اور بھارت کا چھ مرتبہ ٹکراؤ ہوا۔ بھارتی ٹیم نے تمام میچز میں فتح پائی۔ شاہین میگا ایونٹ میں پہلی فتح کے منتظر ہیں۔ پانچ بار گرین شرٹس کو ہدف کے تعاقب میں ناکامی ہوئی۔عمران الیون نے ٹرافی حاصل کر کے اس ناکامی کا ازالہ کر دیا تھا۔ ورلڈکپ بانوے میں سڈنی کے میدان پر بھارت نے سات وکٹ پر دو سو سولہ رنز بنائے۔ پاکستان ایک سو تہتر پر ہمت ہار گیا اور تینتالیس رنز سے ناکام ہوا۔

چار سال بعد چنئی میں میزبان بھارت نے آٹھ وکٹ پر دو سو ستاسی رنز اسکور کیے۔ مہمان پاکستان کو نو وکٹ پر دو سو اڑتالیس تک محدود کر کے انتالیس رنز سے کامیاب ہوا۔ ورلڈ کپ ننانوے میں پاک،بھارت معرکہ اولڈ ٹریفورڈ کے اسی گراؤنڈ پر ہوا تھا۔ بھارت نے چھ وکٹ پر دوسوستائیس رنز بنائے اور پاکستان کو ایک سو اسی پر ٹھکانے لگا کر سینتالیس رنز سے فتح پائی تاہم پاکستان فائنل تک جا پہنچا۔

سنچورین میں ورلڈکپ دوہزارتین میں پاکستان سات وکٹ پر دو سو تہتر رنز کا دفاع نہ کر سکا۔ بھارت نے چار وکٹ کھو کر ہدف عبور کر لیا۔ موہالی میں دو ہزار گیارہ ورلڈ کپ میں بھارت نے ڈراپ کیچز سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان ٹیم دو سو اکتیس رنز بنا سکی۔ گزشتہ میگا ایونٹ میں پاک،بھارت میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا۔ بھارت نے تین سو رنز سات وکٹ کھو کر بنائے۔ پاکستانی اننگ دو سو چوبیس رنز پرختم ہوگئی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »