کراچی: سمندری طوفان وایو کے باعث شہر قائد میں سمندری ہوائیں آج بھی منقطع رہے گی اوردرجہ حرارت اکتالیس ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تینتالیس فیصد تھا،اس وقت شہر میں شمال مشرق سے آٹھ ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل تک سائیکلون سمندری میں ہی موجود رہے گا، یہ طوفان سمندر میں ٹھہراو کے بعد وہیں ختم ہوجائے گا۔
دوسری جانب کراچی کے علاوہ حیدرآباد سمیت لاڑکانہ، دادو، خیرپور، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق گرم موسم میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز گریں۔