لاہور: بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے جہاں وہ اہم پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ جبکہ اٹھارہ جون سے حکومت کے خلاف رابطہ عوامی مہم کا آغاز بھی کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی ملک گیر رابطہ عوام مہم کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی قیادت سے بلاول بھٹو نے مشاورت کرلی۔ بلاول بھٹو کی رابطہ عوام مہم کے پہلے مرحلے کا شیڈول جلد جاری ہوگا۔ چیئرمن پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں جلسے بھی کریں گے جبکہ بار ایسوسی ایشنز اور ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو کے جلسوں کے علاوہ پارٹی کی صوبائی قیادت بھی نچلی سطح تک جلسے کرے گی۔ جلسوں میں مہنگائی اور بے روزگاری سمیت حکومت کی مبینہ ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو رابطہ عوامی مہم پر قائدین سے مشاورت کریں گے۔ بلاول بھٹو صوبائی نائب صدر اسلم گل سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔