تازہ ترین
گورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان

صدر مملکت نے ایوان صدر میں چلنے والے سی ڈی اے کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چلنے والے سی ڈی اے کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق سی ڈی اے کے تمام منصوبوں پہ عمل درآمد روکنے کے احکامات صدر مملکت نے کفایت شعاری مہم کے تناظر میں دیے ہیں۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کو کسی بھی منصوبے کے لیے پہلے مجاز حکام سے منظوری لینی ہوگی۔

دوسری جانب ایوان صدر کے چڑیا گھر میں 19 لاکھ 48 ہزار روپے میں طوطوں کے پنجروں کی تعمیر کےلیے ڈپٹی ڈائریکٹر سول سی ڈی اے ایوان صدر کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جو ٹینڈر مجاز حکام کی منظوری کے بغیر جاری ہوا۔

اشتہار کے مطابق طوطوں کے پنجرے بنانے کے لیے ٹینڈر 28 جون کو کھولا جائے گا، 19 لاکھ روپے میں سی ڈی اے کی جانب سے ٹینڈر کے لیے 28 جون کو ہی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی۔

اس اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر حکومت اور اس کی کفایت شہاری مہم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے طوطوں کے پنجروں سے متعلق سی ڈی اے کے ٹینڈر کا سخت نوٹس لیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹینڈر فوری منسوخ کرنے اور معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »