تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

لندن: کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھ ایمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈین اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

ایون لیوس دو جب کہ شائے ہوپ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ کرس گیل بھی 36 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔

انگلینڈ ورلڈ کپ تو کبھی نہ جیت سکا مگر ورلڈکپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز سے کبھی نہیں ہارا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ انگلش ٹیم بھی 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرچکی ہے۔

اس ہفتے لندن کا موسم میچ کے حوالے سے بہت خراب رہا، بارش کے باعث میچ بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں، امید ہے کہ آج کا میچ بارش سے متاثر نہیں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم:

کپتان این مورگن کی قیادت میں ممکنہ انگلش ٹیم جیسن رائے، جونی بیرسٹرو، جوئے روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹروکس، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ اور معین علی پر مشتمل ہوگی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم:

ویسٹ انڈین ممکنہ ٹیم کرس گیل، شائے ہوپ، شمرون ہیٹمیر، نکولس پورن، کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹرل، ایون لیوس اور آندرے رسل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »