حیدر آباد: ہالا بائی پاس کے قریب وین اورٹرالر میں تصادم ہوگیا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
حیدر آباد میں بالائی پاس کے قریب وین اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ وین مورو سے حیدر آباد آرہی تھی کہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔