تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سمندری طوفان ’وایو‘ کراچی سے 510 کلو میٹر دور رہ گیا

کراچی: بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان ’وایو‘ کراچی کے ساحل سے 510 کلو میٹر دور رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سارا دن گرمی اور حبس کا راج رہا اور پارہ 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔

ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے گرمی کا احساس 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوا۔

شہر میں گرمی کی یہ لہر مزید دو دن جاری رہے گی۔ اس دوران سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت دیگر شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب گرمی کے ستائے شہریوں کےلیے خوشخبری یہ ہے کہ آئندہ ہفتے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی سندھ، وسطی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے کئی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم پر کچھ اثر نہ ہوا، ملک بھر میں سخت گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا، مگر اب پھر بادل برسیں گے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خوشخبری دی ہے کہ آئندہ ہفتہ ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگی۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مکران، قلات، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی۔

بارشوں سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 درجہ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »