تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

کراچی: آنلائن ٹیکسی سروس کے مسافروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی شرقی پولیس نے آن لائن ٹیکسی سروس کے مسافروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث آن لائن کیب سروس کے ڈرائیور اعجاز اور اس کے تین ساتھیوں عمر، فواد اور ساجد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزم اعجاز آن لائن کیب میں سفر کرنے والے شہریوں اور خاص طور پر عورتوں کو لوٹنے میں ملوث ہے۔

ملزمان کے گروہ میں سروس کی فرنچائز کا مالک عمر بھی ملوث ہے۔ اس گروپ میں شامل تقریباً تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان ٹیکسی سروس کی جعلی آئیڈیز بنا کر معصوم لوگوں کا ڈیٹا کیپٹن کے ڈیٹا انٹری میں فیڈ کرتے تھے۔

ملزمان کا گروہ نیشنل ڈیٹا بیس میں بھی ردو بدل کرنے میں ملوث ہے۔ ملزمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی ویب سائٹ سے ڈرائیونگ لائسنس کو فوٹوشاپ کے ذریعے اسکین کرکے نادرا شناختی کارڈز میں ردو بدل کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان گاڑی نمبر، کیپٹن کی تصویر، ٹیلیفون نمبر سب کچھ ہی تبدیل کر دیتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے شہریوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ آن لائن کیب سروس کا کوئی سیکورٹی ویریفکیشن ہی نہیں اور نہ ہی کوئی ڈیٹا انٹری کیا جاتا ہے نہ ہی کسی کیپٹن کی نادرا یا پولیس ویریفکیشن کی جاتی ہے۔

آن لائن کیب میں سفر کرنے والے شہری اور خاص طور پر خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ دراصل وہ اس میں عام کیب سے زیادہ غیرمحظوظ ہیں۔

پولیس تفتیش کے مطابق ڈرائیور اعجاز نے 3 جون کی رات لاہور سے آئی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا اور اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

ملزم کو ایسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم اعجاز سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز کا تعلق ایک کرمنل فیملی سے ہے، ملزم کے بھائی اور والد بھی ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پرملوث رہے ہیں اور اورنگی ٹاؤن میں کئی تھانوں کو مطلوب ہیں۔

ملزم اعجاز کا ایک بھائی مارا بھی جاچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور اوبر انتظامیہ کراچی کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ جو خواتین و حضرات آن لائن کیب میں سفر کرتے ہیں وہ کیب میں سفر کرنے سے پہلے یہ ضرور چیک کریں کہ آپ کو جو ڈیٹا ایپلیکیشن پر ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے وہ فزیکلی میچ کرتا ہے یا نہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »