حیدرآباد (قومی مقاصد) نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔
نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران نیب نے فارم ہاؤس کی تلاشی لی جس کے بعد مختلف دستاویزات اور کچھ اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ نیب کے چھاپے کے دوران کراچی کی ٹیم بھی موجود تھی۔
نیب کے چھاپے کے دوران رقبے کی پیمائش کا کام بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن نے اپنے اثاثہ جات میں اس فارم ہاؤس کو ظاہر نہیں کیا۔ اس فارم ہاؤس کا انکشاف شرجیل میمن کے گرفتار فرنٹ مین سے کی گئی تفتیش کے دوران ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم میں چھ سے سات افراد شامل ہیں۔
نیب کی ٹیم چھاپے کے بعد فارم ہاؤس کو سیل بھی کرے گی۔