تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت نے سردار اختر مینگل کا اہم مطالبہ مان لیا

اسلام آباد (قومی مقاصد) بی این پی مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سردار اختر مینگل کا مطالبہ منظور کر لیا۔

حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان 6 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔بی این پی مینگل کے وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک تھے۔
حکومت نے کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔کمیٹی میں حکومت کی طرف سے پرویز خٹک،قاسم خان سوری اور ارباب شہزاد شامل ہوں گے جب کہ پی این پی مینگل کی طرف سے سردار اختر مینگل،جہانزیب جمالدینی،آغا حسین بلوچ اور ثناءاللہ بلوچ کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔بجٹ کی منظوری کے لیے بی این پی مینگل کو منانا حکومت کے لیے ایک چینلج تھا۔

خیال رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ بجٹ کی تقریر سنی ہے، پڑھ کر اس حوالے سے فیصلہ کرینگے، ہم نے حکومت کا ساتھ دیا اس میں کوئی شک نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کا ساتھ دیا ہے، حکومت کے سامنے چھ نکات رکھے کیا حکومت ان پر پورا اتری ہے، کتنے لاپتہ لوگوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے موقع پر اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں پر حکومت کیلئے مسائل پیدا ہونگے بلکہ اپنے لئے مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں جو گرفتار نہیں ہوا وہ سیاست دان نہیں ہے، ایسے موقع پر گرفتاریوں سے اجتناب کرنا چاہئے تھا۔ بجٹ تقریر میں وزیر مملکت نے اعداد و شمار کے پل باندھ دیئے میں نے بجٹ تقریر سنی ہے مگر پڑھی نہیں پڑھ کر بجٹ کے حوالے سے ردعمل دوں گا۔
حکومت کا ساتھ دیا اتحادی ہیں اس میں کوئی شک نہیں ۔ ۔خیال رہے کہ حکومت اور اتحادی جماعت پی این پی مینگل کے درمیان نارضگی جاری تھی۔ 18 ستمبر کو ہونے والےقومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر وفاقی حکومت کو ایک بڑا دھچکا تب لگا جب حکومتی اتحادی اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کی مخالفت کی اور جا کر اپوزیشن بنچوں میں بیٹھ گئے تھے۔ تاہم اب بی این پی مینگل نے بجٹ کی منظوری کے وقت حکومت کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »