تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سائیکلون کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر ںے بحیرہ عرب میں موجود ڈیپریشن کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران یہ ڈیپریشن ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا، بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ سائیکلون بننے کی صورت میں اسے ‘وایو’ کا نام دیا جائے گا۔

ڈپریشن کراچی کے جنوب میں 1500کلومیٹر دور،جبکہ بھارتی ساحل لکشادویو پر موجود ہے جہاں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق ابتدائی طور پر سسٹم شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں اس سسٹم سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

سائیکلون کا رخ کراچی کی ساحلی پر ہوگا یا نہیں یہ چار دن میں واضح ہوگا البتہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے ماہی گیروں کو احتیاط برتنے اور گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سائیکلون بننے اور اس کا رخ جنوب کی جانب ہونے کی صورت میں کرا چی شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن کے دوران پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، آئندہ دو دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ جون میں پڑنے والی معمول کی گرمی ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کی صورت میں درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ موجودہ سسٹم کی معلومات کیلئے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »