اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے عوام دشمن بجٹ سے نظر ہٹانے کیلئے آصف علی زرداری صاحب کو بجٹ سے ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا اور پارلیمنٹ کا ماحول خراب کیا گیا۔
آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے عوام دشمن بجٹ سے نظر ہٹانے کیلئے آصف علی زرداری صاحب کو بجٹ سے ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا اور پارلیمنٹ کا ماحول خراب کیا گیا۔ پارلیمنٹ میں بلاول بھٹو کو تقریر نہ کرنے دینا حکومت اور نیب کے گھٹ جوڑ کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اظہارِ رائے ممبر کا آئینی حق ہے جس کو کوئی نہیں چھین سکتا۔ صرف جعلی ووٹوں پر نالائق اعظم ایک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی تقریر سے ڈر سکتا ہے۔ اپوزیشن ارکان کو نیب کے ذریعے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم سمیت حکومت کے ممبران کو کھلی چھوٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب ، یہ ملک آپ کی نالائقی اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔