کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف کل 11 جون کو یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کل 11 جون کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکنان بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے، احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ھیڈکوارٹرز میں ہوگا، احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، متنازعہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متنازعہ فیصلوں کے باجود عدالتوں سے ہی اپنی بے گناھی ثابت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازعہ فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں اور موجودہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کاروائیاں کرواکر اپنی نااھلی نہیں چھپا سکتی۔
