چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔
نیب کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کہا ہے کہ متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہائیکورٹ کی جانب سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد کیے جانے پر پیپلز پارٹی کے جیالوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متنازع فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بےگناہی کو ثابت کیا ہے اور اس بار بھی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔