لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آج کی حکومت نے لڑاؤ اور تصادم کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے جس کی وجہ سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
نثار کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کل 10 جون کو اسلام آباد ھائی کورٹ میں ضمانت پکی ہونے کے متعلق پیش ہونگے آصف زرداری پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور کل 10 جون کو بھی اسلام آباد ھائی کورٹ میں پیش ہونگے، امید ہے عدالت آصف علی زرداری کی انٹرم ضمانت کنفرم کرے گی،عدالت کے فیصلے سے قبل گرفتاری کی باتیں مناسب نہیں ہیں، آصف علی زرداری کا مفاھمتی کردار نہ ہوتا تو این ایف سی ایوارڈ نہ ملتا اور صوبائی خودمختاری نہیں ملتی، ملک کو اب بھی مفاھمت کی ضرورت ہے، جس طرح چارٹر آف ڈیمیوکریسی کی گئی اسی طرح چارٹر آف اکانامی ہونی چاھیئے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمیت کم ہوئی ہیں مگر موجودہ حکومت ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا خون چوس رہے ہیں، راتوں رات ڈالر کیوں مھنگا ہوا حکومت اس کی حکومت وضاحت کرے،ڈالر مھنگا کرکے کس نے کتنا کمایا وہ بھی ظاھر کیا جائے، اکیلے اڑان کے حامی نہیں ہیں تمام جماعتیں اکٹھی ہوکر ملک کو بچا سکتی ہیں،حکومت تبدیل ہو یا ان ھاؤس تبدیلی ہو اس سے کوئی فرق نہیں ہڑتا تاھم جمھوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاھتے، حکومت تبدیل ہو سکتی ہے ۔حکومت کی تبدیلی سے جمھوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا،پی ٹی آئی نے مینڈیٹ چرایا ہے مگر ایم کیو ایم وزارت لے کر مینڈیٹ چوری ہونے پر خاموش ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی مقدمات سے نہیں چھپ رہی، بغیر سزا کے آصف علی زرداری نے 11 سال جیل کی قید کاٹی ہے،حکومت مخالف تحریک کے متعلق جلد اے پی سی ہوگی جس میں اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے متفقہ حکمت عملی طے ہوگی جس کے بعد آگے بڑھینگے،شیخ رشید اپنی یہ زبان استعمال کرنا بند کریں ورنہ شیخ رشید سے سندھ والے وہ حشر کرینگے جیسے ضیاءالحق کا حشر کیا گیا،جسٹس فائز عیسی قاضی آئندہ کے چیف جسٹس ہونے تھے اس لئے ان جو نشانہ نہیں بنانا چاھیئے تھا۔
