تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

غریب ایک وقت کی روٹی نہیں کھا رہا،اب مڈل کلاس بھی مہنگائی کے بوجھ میں دب جائیں گے:مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد: ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جب سے سیلیکٹڈ حکومت آئی ہے ہر شعبہ زوال پذیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومت کی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے،عمران خان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر رہا، تشویشناک بات یہ ہے کہ آئندہ کئی سال تک حالات میں بہتری آنے کی کوئی امید نہیں۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز نے کہا کہ آنے والا بجٹ معاشی تباہی کا ایک اور سونامی لا رہا ہے،ناکام عمران خان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالے گی،مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام مزید ٹیکسوں کو بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

عمران خان کی مہنگائی کا سونامی نچلے طبقے کو بہا کر لے گیا ہے، مہنگائی کی نئی لہر نے مستوط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، غریب تو ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا رہا، اب مڈل کلاس مہنگائی کے بوجھ میں دب جائے گا،معاشی ناکامیاں اپنی جگہ حکومت نے سیاسی قوتوں اور عدلیہ سے ساتھ بھی محاذ آرائی بڑھا دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف کل سی ای سی میں حکمت عملی طے کرے گی، اپوزیشن عوام کو حکومت کے ناکامیوں کے سونامی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »