تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

وزیر اعظم عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا طیارہ لاہور ائرپورٹ پر اتر چکا ہے اور اب وزیر اعظم عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے وطن واپس پہنچنے پر اپنے مخالفین کو نشانے پر رکھ لیا۔ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے واپس آنے پر خوف سے آپ کے ترجمانوں کو سانپ کیوں سونگ گیا ؟ اب آپ کی ڈھیل کا وقت ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے آنے کی خبر سن کر عمران خان ہمیشہ کی طرح پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں۔ اب وہ اپنے جھوٹ اور مصنوعی بیانیہ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔
مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس میں آئی ایم ایف 22 کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ کر رہا ہے جبکہ ملک بھر کے گورنر ہاؤس یونیورسٹی بننے تھے، اُن کی دیواریں گرنی تھیں، ہوٹل بننے تھے اور اُنہی پیسوں سے ملکی قرضہ اور غربت ختم ہونا تھا لیکن ان سب کا کیا ہوا ؟

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 روز میں ٹیکس کا کتنا پیسہ جو اسکول اور اسپتال بنانے پر لگنا تھا وہ آپ پر لگا ہے ؟ واپس آجائیں اور تیاری کریں کیونکہ آپ نے شہباز شریف کو اپنی نااہلی اور نالائقی کے بڑے جواب دینے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے بھاگنے اور چھپنے کا وقت ہے وہ اب خلق خدا کے صبر سے ڈریں۔ عمران خان عید کی نماز پڑھتے ہی شہباز شریف کے آنے کے خوف سے سرکاری ہیلی کاپٹر پہ نتھیا گلی جا کر پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »