تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

کراچی: جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے سپریل کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے شروع ہوا، جسٹس گلزار احمد سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم نے عہدے کا حلف لیا.

جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے بیرون ملک دورے کے دوران فرائض سر انجام دیں گے،تقریب میں سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کے ججز،پاکستان بار،سندھ ہائیکورٹ بار کے عہدیداران سمیت دیگر نے شرکت کی۔.

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئےہیں۔ ایئرپورٹ پر ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس اتوار کو بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ برطانیہ میں دیگر ممالک کے ججز کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس موقع پر مختصر گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ یہ ان کے لئے اور پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے لیے مجھے چنا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »