لیوزیانا: امریکا میں دردِ سر کی شدید لہر کے بعد ایک 56 سالہ خاتون کی 40 سالہ یادداشت بالکل محو ہوچکی ہے اور وہ اپنے شوہر، بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کو بھی فراموش کرچکی ہیں۔
56 سالہ کِم ڈینیکولا اپنی دوست کے ساتھ چرچ سے باہر آرہی تھی کہ اچانک ان کے سر میں شدید درد اٹھا جو ناقابلِ برداشت تھا اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئیں اور ہسپتال میں آنکھ کھولنے پر ان کی 40 سال کی یادداشت غائب ہوچکی تھی۔
اب انہں صرف یہ معلوم ہے کہ وہ 18 برس کی تھی اور سال 1980 تھا جبکہ صدر رونالڈ ریگن امریکا کے صدر تھے اور اس کے بعد کے واقعات انہیں یاد نہیں ہیں۔ وہ اپنی شادی، شوہر، بچوں ، نواسے اور نواسیوں وغیرہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ یعنی اپنی عمر کے آخری چار عشروں میں جو کچھ بیتا اس سے وہ ناواقف ہیں۔