وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کر دی۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم پاکستان نے خط میں لکھا کہ پاکسان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت اور افلاس سے نکالا جا سکتا ہے اور خطے میں ترقی کے لیے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، آگے بڑھنے کے لئے امن و استحکام ضروری ہے اور امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو دوسری مدت کے لیے بھارت کے وزیراعظم کا منصب سنبھالا ہے۔