ہنزہ: بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ عطا آباد جھیل میں گرنے سے جھیل میں عارضی طور پر کشتی سروس بند کر دی گئی ہے۔
ہنزہ میں واقعہ بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ عطا آباد جھیل میں گرگیا، جس کے باعث شیشکٹ گاؤں میں دریا کے قریب آبادی کو خالی کرالیا گیا ہے اور عطا آباد جھیل میں عارضی طور پر کشتی سروس بند کر دی گئی ہے۔
ایس ڈی پی او گوجال مطابق جائے وقوعہ میں اعلی حکام اور ماہرین بھی پہنچ رہے ہیں ، شیشکٹ گاوں میں جھیل کے کنارے گھرانوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت خالی کرایا گیا ہے۔
جبکہ مجسٹریٹ ہنزہ ویلی گلمت کے مطابق سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔