شکارپور کے کچے کے علاقوں میں پولیس نے 2 روز کے وقفے کے بعد ڈاکوؤں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس نے 2 روز قبل 2 پولیس افسران کی شہادت کے بعد ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن روک دیا تھا تاہم آج ایک مرتبہ پھر پولیس نے شاہ بیلو اور انب جتوئی کے علاقوں میں آپریشن شروع کردیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے ماسٹر مائینڈ ڈاکو منیر مصیرانی اور اس کے گینگ کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے لیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے 12 سے زائد ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ متعدد مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ 3 جون کو پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا تو اس موقع پر ڈاکوؤں کے فائرنگ کردی، پولیس کی بکتر بند گاڑی میں موجود ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار علی پنہور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔