برسٹل: برسٹل میں مسلسل جاری بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ہونے والے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا ہے،میچ نہ ہونے پردونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق برسٹل میں مسلسل جاری بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ کھٹائی میں پڑگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے پورے دن بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
میچ کو ممکن بنانے کے لئے امپائرزکم ازکم 20، 20 اوور کامیچ کرانے کاانتظارکریں گے، اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ ملے گا۔