کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کلفٹن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، متاثرہ شہری نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے کلفٹن تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔
واقعہ رات گئے گذری میں پیش آیا، جہاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شیشہ کیفے کے باہر کھڑے شہری پر کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے، جس میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شہری پر تشدد کرتے، ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ متاثرہ شہری نے اہلکاروں پر مغلظات بکنے اور خواتین سے بدتمیزی کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے کلفٹن تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔