تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاک فوج نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ مسترد کردی

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے الزامات بے بنیا د ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) میں شائع ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ اور صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اس اسٹوری میں بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خبر پر مؤقف لینے کے لیے آئی ایس پی آر کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا تھا جس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے مکمل حقائق جاننے کیلئے ملاقات کی پیشکش کی گئی تھی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خبر میں بتائی گئیں باتیں حقائق کے برعکس ہیں اور اندازے کی بنیاد پر اسٹوری شائع کی گئی ہے، ہم سارا معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، نشریاتی ادارے نے حالیہ شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق اسٹوری میں سرکاری مؤقف کو نظرانداز کیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »