تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو خط لکھا گیا تھا اور معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن شبنم گل کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت بھی کی کہ وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے سے 40 فیصد نجی ٹور آپریٹرز کو دینے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »