ناٹنگھم: ورلڈ کپ کے اپنے ابتدائی معرکے میں ویسٹ انڈیز سے انتہائی شرمناک شکست میں بھی فاسٹ بولر وہاب ریاض کو مثبت چیزیں دکھائی دینے لگیں۔
گرین شرٹس کے صرف 105 رنز پر ڈھیر ہونے کے باوجود وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیں کافی مثبت چیزیں بھی حاصل ہوئی ہیں، یہ صرف آغاز تھا ہم کم بیک کریں گے، ہمیں صرف جلد ردھم میں واپس آنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب ہمارا سامنا انگلینڈ کے ساتھ ہے جس سے ہم ون ڈے سیریز کھیل چکے، انھیں شکست دینے کیلیے ہمیں تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، نئی گیند کے ساتھ جلد وکٹیں اڑا کر ہم حریف ٹیم کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔