پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک نوجوان نے دوسرے معتکف ساتھی کو معمولی تکرار پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔
پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں واقع مسجد میں امان اللہ اور سہیل اعتکاف میں بیٹھے ہوئے۔ امان اللہ معتکف ہونے کے باوجود دنیاوی باتوں میں مشغول تھا جس پر سہیل نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔ دونوں کے درمیان اسی بات پر تکرار ہوئی جس کے بعد امان اللہ انے اپنے باپ اور بھائی کو بلالیا اور فائرنگ کرکے سہیل کو قتل کردیا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم امان اللہ کے فرار کی کوشش ناکام بنادی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ۔ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم امان اللہ سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔