تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

عید کے بعد جسے بھی دمادم مست قلندر کرنا ہے کرلے: گونر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں لہٰذا عید کے بعد جسے بھی دمادم مست قلندر کرنا ہے، کرلے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر گورنر سندھ کا ردعمل میں کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے ہوم ورک کے بغیر میڈیا سے بات کی، وفاقی حکومت کسی صوبے کے خلاف نہیں اور وعدے کے مطابق سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سندھ کے اندر 31 نئے پراجیکٹ پر کام ہوگا، کراچی میں جاری وفاق کے تمام پراجیکٹ اسی سال مکمل ہوجائیں گے، شہر میں تین نئے فلائی اوور بنیں گے، دو سو آر او پلانٹ لگائیں گے اور 500 نئی بسیں چلائی جائیں گی، ساتھ ہی اسپتالوں کو ماڈل بنایا جائے گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے تین اسپتال وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں، سندھ حکومت اگر کام کرنا چاہتی ہے تو دیگر اسپتال موجود ہیں، ایک سابق وفاقی وزیر کے ڈاکٹر بھائی کو ماہانہ 60 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے جب کہ ان اسپتالوں میں کرپشن کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپوزیشن کی تحریک سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عید بعد جس کا دل چاہے، دمادم مست قلندر کا شوق پورا کرلے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کی مد میں 332 ارب روپے دیئے ہیں، اگر گھوٹکی کو گیس کی مد میں ملنے والی رائلٹی شہر پر خرچ کی جاتی تو وہاں کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »