اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے فرانسیسی سفیر مارک بریٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے فرانسیسی سفیر مارک بریٹی کی ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور معزز مہمان کو پاک بحری کے بحرہند میں ریجنل سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔