ناٹنگھم: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز نےپاکستان کےخلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں کالی آندھی نے ٹاس جیت کو گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان پانچ بولرز، پانچ بیٹسمین اور ایک وکٹ کیپرکے ساتھ کھیل رہاہے۔حارث سہیل فائنل الیون میں شامل ہیں جبکہ آصف علی پاکستان کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔
سرفرازاحمد نے کہا کہ ہم پہلے باؤنگ کرنا چاہ رہے تھے، وکٹ بولرز کو سپورٹ کرے گی۔ محمد عامر اور وہاب ریاض تجربہ کار بولرز ہیں، دونوں سے کافی امیدیں ہیں۔ محمدحفیظ اورحارث سہیل بولرز کی بھی معاونت کریں گے۔ ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، اچھا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کاکہنا تھا کہ شینن گبریل اورایون لوئیس فٹ نہیں ہیں۔
آج کھیلے جا رہے میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، ڈیرن براوو، شائی ہوپ،شیلڈن کوٹرل،کپتان جیسن ہولڈر،فیبین ایلن،کارلس بریتھ ویٹ، شینن گربیل، شمرن ہیٹ میئر، ایون لیوئس،ایشلے نرس،نکولس پورن، کیمر روچ، آندرے رسل اور اوشین تھامس شامل ہیں۔