کراچی: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح ٹریڈنگ کے دوران 21 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 148.21 سے کم ہوکر 148 روپے کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاںانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 148 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔