کراچی: پی آئی اے کے تربیتی طیارے کی کیٹی بندر کے قریب ہنگامی لینڈنگ۔ پائلٹ اور جونیئر خیریت سے ہیں جبکہ واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
پی آئی اے کے تربیتی طیارے کی کیٹی بندر کے قریب ہنگامی لینڈنگ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیسنا 172 نے تیکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ پائلٹ اور جونیئر خیریت سے ہیں۔ طیارے نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری جبکہ 9بجکر 40 منٹ طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ترجمان کے مطابق انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔