سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائیکورٹ کے 2 ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر سماعت کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 جون کو طلب کرلیا گیا، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
ذرائع بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان بطور پراسیکیوٹر سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش ہوں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے ججز کیخلاف حکومتی ریفرنس دو دن پہلے دستخط کرکے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے تھے۔ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ کے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ حکومتی ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔