تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

گیس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کے نام خفیہ نہ رکھے جائیں۔میاں زاہد حسین

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو خوش آئند مگر نا مکمل قرار دیا ہے۔

آپریشن سے چوروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے جبکہ گیس کمپنیوں کے نقصانات کم ہو رہے ہیں تاہم جب تک خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں نتیجہ خیز آپریشن نہیں کیا جاتا اور گیس کمپنیوں میں موجودکرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردن اور سوئی سدرن کے مطابق سالانہ 45 ارب کی گیس چوری، لیک اور ضائع ہو رہی ہے۔ان کمپنیوں کے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کا خمیازہ ایماندار صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض اطلا عات کے مطابق دو سال قبل کرک اور ملحقہ علاقوںمیں روزانہ دو کروڑ سے زیادہ کی گیس چوری ہو رہی تھی مگر اب کم و بیش تین کروڑ روپے کی گیس روزانہ چوری ہو رہی ہے جسے روکا جائے تو سالانہ دس ارب سے زیادہ کی بچت ممکن ہے۔

گیس چوری میں صرف گھریلو اور کمرشل صارفین ہی نہیں بلکہ فلنگ سٹیشن مارکیٹیں، ٹیوب ویل مالکان اور صنعت کار بھی ملوث ہیں مگر انکے خلاف کبھی نتیجہ خیز کاروائی نہیں کی گئی ہے جس سے گیس چوروںکا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔

اگر کبھی گیس چوروں کے خلاف ایف آئی آر ہو بھی جائے تو پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی جس سے ساری کوشش اکارت چلی جاتی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ گیس چوروں کو گیس کمپنیوں کے اہلکاروں کی مدد حاصل ہوتی ہے اور جب تک انھیں کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جائے گا صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے کہا کہ کرک میںبھاری مالیت کا تیل بھی چوری ہوتا رہا ہے مگرپولیس، ایف آئی اے اور آئل اینڈ گیس کی قائمہ کمیٹیوں کی تمام تر کوششوں کا نتیجہ صفر ہی رہا ہے۔

کرک میں صرف ایک سال میں تیل کی چوری کے75 مقدمات درج کئے گئے مگر ایک بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جو نہ صرف حیران کن ہے بلکہ اس سے بہت کچھ پتہ چلتا ہے۔

ملک بھر میںسالہا سال سے گیس چوری جاری ہے جس کے خلاف آپریشن سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گیس کے شعبے کے گردشی قرضہ اور بار بار قیمتوں میں اضافے کے رجحان کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کروڑوں کی گیس چوری کرنے والی بڑی مچھلیوں کے نام خفیہ رکھنے کی پالیسی کرپشن میں اضافہ کا سبب ہے جسے ختم کیا جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »