شکارپور: صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے ڈکھن میں خاتون کا ایڈز میں مبتلا ہونا جرم بن گیا، خاتون کی ایڈز رپورٹ پازیٹو آنے پر سفاک شخص نے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ کا قتل کر کے نعش درخت کے ساتھ لٹکا دی۔
ظلم کی یہ داستان ضلع شکار پور پولیس کی طرف سے درج کیے جانے والے ایک مقدمے میں سامنے آئی ہے ۔
بہادر رند نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر ایچ آئی وی پازیٹیو آنے پر بھائی کے ساتھ مل کر گلہ دبا کر قتل کردیا۔ بعدازاں یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ خاتون نے خود کشی کی ہے ‘اسکی لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی ۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر دیگر لواحقین سے ایچ آئی وی ایڈز کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائیوں کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے ۔
پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے،، ایچ آئی وی ایڈز بالغان سینٹر لاڑکانہ کے انچارج ڈاکٹر نے خاتون میں ایڈز کے وائرس کی تصدیق کی تھی۔
انہوں ںےذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کہ مقتولہ خاتون ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 9 مئی کو ان سے دوا لے کر گئی تھیں۔