تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بلاول نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان قانون کے مطابق چلے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جس طرح سے جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، جس طریقے سے انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں تو اس صورت حال میں ہر سیاسی جماعت اور ہر جمہوریت پسند کا فرض بنتا ہے کہ باہر نکلے اور پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر چکی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد سے خاتون ایم این اے کو گرفتار کیا گیا اور اس پر تشدد کیا گیا، کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے کہ جس میں روزے کی حالت میں ایک خاتون ایم این اے کو گرفتار کر کے اس پر تشدد کیا جاتا ہے۔

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے فوری پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ وہ جمعے کو ہونے والے اجلاس میں آ کر اپنا مؤقف دے سکیں اور قوم کو پتہ چل سکے کہ شمالی وزیرستان میں کیا ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو وضاحت کرنی چاہیے کہ کس طرح سے ایک ممبر قومی اسمبلی کو بغیر پیشگی اطلاع کے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی دو روز کے لیے معطل کر رکھی ہے اس لیے میں ایوان میں اس حوالے سے بات نہیں کر سکتا، جہاں تک تحریری طور پر پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق لکھنے کا تعلق ہے تو ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا ایک رکن قومی اسمبلی مسنگ ہے اور ایک گرفتار ہے، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں، انہیں قوم کو بتانا چاہیے کہ شمالی وزیرستان میں کیا ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جب بھی جمہوریت پر سمجھوتا کیا تو ملک کو نقصان پہنچا، ہماری دعا ہے کہ پاکستان ایک وفاقی کی صورت میں قیامت تک قائم و دائم رہے اور جب تک جمہوریت رہے گی تب تک اس ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »