تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

نیب نے چیئرمین کی جانب سے کالم نگار کو انٹرویو دینے کی ایک بار پھر تردید کر دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بار پھر اپنے چیئرمین کی جانب سے کالم نگار کو انٹرویو دیے جانے کی تردید کی ہے۔

نیب کی جانے سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کالم نگار کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، کالم نگار نے بعض شخصیات اور مقدمات سے متعلق جو نتائج اخذ کیے وہ حقائق پر مبنی نہیں تھے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات پر یقین رکھتا ہے، نیب کی طرف سے دائر ریفرنس پر فیصلہ کرنا صرف مجاز عدالت کا اختیار ہے، معزز عدالتوں میں مبینہ طور پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کالم نگار تسلیم کر چکے ہیں کہ چیئرمین نیب نے اُن کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، چیئرمین نیب سیاستدانوں کی عزت نفس کو قانون کے مطابق یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب 35 سال سے زائد عرصہ معزز عدلیہ سے منسلک رہے، چیئرمین نیب سوچ بھی نہیں سکتے کہ کسی عدالت کے بارے میں ایسی بات کی جائے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو متنازع انٹرویو کے باعث اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا کہ ان کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل نے چیئرمین نیب کی ایک مبینہ آڈیو ویڈیو چلائی تھی جس میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے آفس میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہے۔

نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے نجی چینل پر چلنے والے آڈیو ویڈیو کلپ کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے اسے چیئرمین نیب کے خلاف سارش قرار دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »