کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تاہم منگل کے روز ایک بار پھر ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت 150.50 روپے ہوگئی ہے۔
انٹربینک میں قدر بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوگیا۔
ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے کا ہوگیا۔