تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

شمالی وزیرستان واقعے پر قومی اسیمبلی میں گرما گرمی، اپوزیشن کا واک آئوٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان واقعے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان شدید گرما گرمی ہوئی جس کے بعد حزب اختلاف نے کارروائی کا واک آؤٹ کردیا۔

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں غلطیاں کیں، ہم نے مشرقی پاکستان میں غلطیاں کیں، ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبر پختونخوا سے کراچی اور گوادر تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ پچاس کی دہائی سے بلوچستان میں انتشار جاری ہے، بلوچستان میں ہر 4 ،5 دن بعد دہشت گردی ہو رہی ہے، بلوچستان میں اکبر بگٹی کی شہادت سے ایک المیہ پیدا ہوا ، سرحد پار ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو ہمارے دشمنوں کے آلہ کار ہیں، فالٹ لائنز کو درست نہ کیا تو پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں فاٹا سب سے زیادہ متاثر ہوا ، ہم نے اپنی پراکسی وارز کے لئے ان کا رسم و رواج اور تشخص تباہ کردیا ، ہماری ذمہ داری ہے فاٹا کو قومی دھارے میں لائیں، اب آئینی اور قانونی طور پر فاٹا کا تشخص بدل چکا ہے، فاٹا انضمام سرتاج عزیز کی کمیٹی کی رپورٹ پر ہوا ، چند روز قبل ایک متفقہ آئینی ترمیم کو منظور کیا گیا جو نجی بل تھا، افسوس کچھ عناصر اب سینیٹ سے اس بل کی متفقہ منظوری نہیں چاہتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فاٹا کو جنگ میں دھکیلنے کا خمیازہ پتا نہیں کتنی نسلیں بھگتیں گی، فاٹا کے لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات چیت کرنا چاہیے، کل جو واقعہ ہوا ہے اس کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا کیونکہ وہ افسوسناک ہیں، ہماری دھرتی پر خون کسی کا بھی گرے وہ انتہائی افسوس ناک ہے، کل کے واقعے پر 2 ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آرہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ کل کے واقعے پر ایک ایم این اے گرفتار اور دوسرا فرار ہے۔ بلوچستان اور فاٹا کے معاملات سیاسی طور پر حل کیے جائیں، وزیراعظم کا اس سلسلے میں بیان اب ناگزیرہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »