تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

نواز شریف کے خلاف وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھںے کا کیس باقی رہ گیا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر اب صرف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے۔

نیب کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بحیثیت وزیراعظم نواز شریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر ڈھائی گھنٹے تک تفتیش جب کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی وزیراعظم قانون سے بالاتر۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھںے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی نواز شریف کو ووٹ نے دلائی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھا کہ نیب نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم جن گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جعلی اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے کی امید میں خود چلاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔ کیا نیب جعلی اعظم پر کیس آج بنائے گی یا ان کے بھی عہدے سے اترنے کا انتظار فرمائے گی؟

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »