بدین:بدین میں گوالارچی روڈ مورجھر اسٹاپ کے مقام پر کراچی سے آنے والی کار الٹ گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔
بدین میں گولارچی روڈ مورجھر اسٹاپ کے مقام پر کراچی سے آنے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ گاڑی میں سوار افراد کا تعلق حکومت سندھ کے محکمہ خزانہ سے ہے۔ حادثہ ڈرائیور کونیند آنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نور محمد بالادی کے نام سے ہو گئی۔