کراچی: سماجی تنظیم کے ایچ ایم کی جانب پی ایس 78 کیٹی بندر کھارو چھان کے گاؤں حاجی عمر اوٹھو میں ایک سو غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
تقریب میں سماجی تنظیم کی رہنما مس کنول، پی ٹی آئی کی رہنما زیب النساء جلبانی، آصف راجڑ، حبیب اللہ اوٹھو و دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مس کنول نے کہا کے مجھے یہاں آکر بڑی حیرانی ہوئی ہے کے یہاں کے لوگ اتنی غربت کی زندگی گذرانے پر مجبور ہیں اس قدر کے یہاں پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کے پی ایس 78 کا عوام زندگی کی تمام سہولیات سے محروم ہے جو موجودہ حکمرانوں کے جھوٹے دعوائوں پول کھول دیتی ہیں، انہونے یقین دلایا کے ان کی تنظیم اپنے وسائل پر جتنا بھی ہو سکا یہاں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے اس موقع پر آصف راجڑ نے سماجی تنظیم کے ایچ ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے موجودہ سندھ حکومت صرف جھوٹے بیان دیکر سندھ کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انہونے کہا کے پی ایس 78 کے گاوں حاجی عمر اوٹھو کے غریب خاندانوں میں عید کا راشن تقسیم کرنے پر ہم کے ایچ ایم کے مشکور ہیں.
