راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سپورٹرز اور ورکروں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ چند افراد مذموم مقاصد کے لیے انہیں اُکسا کر ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بہادر قبائلیوں کی قربانیاں اور دہائیوں بعد حاصل ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔