تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

معیشت تباہ حالی کا شکار ہے، تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے: جمیل احمد پراچہ

کراچی: چئیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
معیشت تباہ حالی کا شکار ہے، اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا شکار بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ لوگوں کے کپڑے اتارنے کے مترادف ہے.
جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اگر حکومت وقت نے سنجیدگی سے ان معاملات کا جائزہ نہ لیا تو ملک قحط سالی کا شکار ہو سکتا ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے تاجر کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے سود پر قرضہ اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ایسی سنگین صورتحال میں انتہائی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں میں عید کا بہترین سیزن ہوتا ہے جبکہ اس سال دکاندار گاہکوں کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فی الفور قیمتوں میں کمی کر دی جائیاس وقت منافع کمانے کی بجائے مال فروخت کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ خریداری کر سکے.
جمیل پراچہ نے کہا کہ پاکستان بھر کے بڑے تاجر اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے کی بجائے معیشت کو بچانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »