کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی سورج آگ برسانے میں مصروف ہے، جہاں کراچی اور اندرون سندھ کے بعض شہروں میں پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر قائد کا موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل چکا ہے، شہر کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب شہر میں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔