لاہور: چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والے گروہ کی حقیقات سامنے آگئی۔ سماجی کارکن سردار اعظم رشید کا کہنا ہے کہ طبیہ گل اور فاروق نول گروہ کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں تک رابطے ہیں۔ گروہ کا کام واٹس ایپ پر جعلی ویڈیوز بنانا اورمقدمات درج کروا کر پیسے بٹورنا ہے۔ متاثرہ خاتون صباحامد نے بتایا کہ فاروق نول دوہزارسات میں انہیں ایوان صدر بھی لے کر گیا۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی کردار کشی کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سماجی کارکن اور گروہ سے متاثرہ سردار اعظم رشید نے بتایا کہ چئیرمین نیب کی کی ویڈیوز ریلیز کرنے والا ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جھنگ کے ایک کوچوان انور کا بیٹا فاروق نول ہے جو کہ ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل کے ساتھ مل کر لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹتے ہیں۔ سردار اعظم رشید کے مطابق طیبہ گل اور فاروق نول گینک کے بیورو کریٹس اور سیاستدانوں تک سے رابطہ ہیں جو کہ واٹس ایپ پر ویڈیو ایڈٹ کے ماہر اور مقدمہ بنا کر رقم بٹورنے کا کام کرتے ہیں۔
سردار اعظم رشید نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والی ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل آج ارب پتی ہے۔ فاروق نول نے تین سے چار شادیاں کی ہیں۔ یہ پشتون تحفط موومنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ان کے ہاتھ افغانستان اور انڈیا تک ہیں جبکہ متاثرہ خاتون صبا حامد نے انکشاف کیا کہ فاروق نول اسے دوہزار سات میں ایوان صدر بھی لے کر گیا۔ اس نے کام کیلئے سات لاکھ روپے بطور ٹوکن مطالبہ کیا۔ اسی طرح متاثرہ خاتون شمشاد نے بتایا کہ گروہ نے میرے بچوں پر جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں۔ یہ عورت افسران کے پاس جا کر پلان سے ویڈیو بناتی ہے اور پھر اسی کو بھجوا دیتی ہے۔