کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا، سیکریٹری خزانہ نجم شاہ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اوردیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا انتظام سنبھالنے کیلئے اجلت سے کام کیا،سندھ حکومت نے ریویو پٹیشن فائل کی ہے، ابھی اسکی ہائرنگ نہیں ہوئی اور وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
اس نوٹیفکیشن سے اس اسپتالوں میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، وفاقی حکومت نوٹیفکیشن واپس کرے تاکہ اسپتالوں میں غیریقینی صورتحال ختم ہو۔